جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیریں مزاری کی گرفتاری وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں بتایاگیاکہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج پیر کو ہی بنادیا جائے گا۔ شیری مزاری کی گرفتاری کے بعد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق

کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری اور درخواست گزار ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سمری بھیج دی ہے ،امید ہے آج پیر کو ہی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائیگا ۔ بعد ازں کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی۔دوسری جانب حکومت نے لاپتہ افراد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے۔پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی کے چیئر مین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہونگے ۔ کمیٹی کے اراکین میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، خان وزیر مواصلات اسعد محمود، وفاقی وزیر شازیہ مری، وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین ،وزیر بحری امور فیصل سبزواری اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں، کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کر سکے گی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی اور وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ مہیا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…