عمران خان نے تاریخی قرضے لے کر پاکستان کو سرخ لکیر کے قریب لاکھڑا کیا، نواز شریف

28  مئی‬‮  2022

مریدکے(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے، عوام اب اس کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ لندن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ناقابل تسخیر ایٹمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت اور وطن سے محبت کا نتیجہ ہے، ہمارے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا،سی پیک،موٹرویز،میٹرو،اورنج ٹرین جیسے خوشحالی کا منصوبے بنے۔ اسٹاک مارکیٹ ایشا ء میں نمبر ون تھی، ہم نے ڈالر کو بڑھنے سے روکے رکھا،صنعتی زونز شروع کئے،جی ڈی پی گروتھ اوپر جارہا تھا،خزانہ بھرا ہوا تھا، دوست ممالک کے ساتھ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے تھے،پاکستان اقتصادی طور پر ایشا کا ٹائیگر بننے جارہا تھا مگر اس میں رکاوٹ ڈالی گئی اور سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا جو عمران خان نیازی کی شکل میں آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان واپس آرہا ہوں،عوام سے ایک منٹ کی دوری برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان اور عوام کے ساتھ تھا اور ہے،قوم ہمارے دور کو آج یاد کرتی ہے،عمران خان نیازی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے اور مزید نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے مگر پاکستان کی غیور عوام اب اس کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو مہنگائی بے روزگاری معاشی اقتصادی بدحالی ہے یہ عمران خان کی وجہ سے ہے،تاریخی قرضے لے کر پاکستان کو سرخ لکیر کے قریب لاکھڑا کیا،حکومت سے کہا ہے پاکستان اور عوام کوخوشحالی کیلئے دن رات ایک کردیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…