رانا ثناء اللہ پر پی ٹی آئی کی تنقید، اسلام آباد کے شہری حمایت میں آگئے
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے جواب میں شہری سامنے آگئے،
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے سوشیل میڈیا پر پولیس ایکشن اور بعض مقامات پر کی گئی آنسو گیس کی شیلنگ کا ذمہ دار رانا ثناء اللہ کو ٹھہرائے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ
وفاقی وزیر داخلہ دانشمندانہ اور بہترین حکمت عملی کے باعث لاکھوں شہریوں کے جان و مال محفوظ رہے اور مظاہرین کی طرف سے بعض پر تشدد واقعات کے جواب میں بھی غیر ضروری طاقت کا استعمال نہ کر کے انتہائی دانشمندی کا ثبوت دیا گیا
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ان کے فیصلوں کو انتہائی موزوں قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیش آنے والی صورتحال میں انتہائی ذمہ دارانہ پالیسی اختیار کر نے پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور آئی جی اسلام آباد کو خاص طورپر سراہا جانا چاہیے، شہریوں کا کہنا تھا کہ پر تشدد مظاہرین کا راستہ روک کر نہایت عمدہ حکمت عملی اپنائی گئی حالانکہ احتجاج کا اعلان سن کر لاکھوں شہری پریشان تھے۔