لاہور(نیوزڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے ساتھ تین کروڑ روپے کا فراڈہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ڈی ایچ اے میں آٹھ مرلے کاکمرشل پلاٹ خریدنے کے لئے ڈیلر کو پیسے دیئے ،لیکن ڈیلر کاشف اور ا س کے ساتھیوں نے پیسے واپس کئے اور نہ پلاٹ نام کیا ،دو سال کے بعد پولیس کے پاس آیا ہوں ، امید ہے پولیس انصاف کرے گی۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے ملزموں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد حفیظ کی درخواست پر ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزیدمقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی ڈیلرکاشف نے اپنے اور عسکری سٹیٹ کے چیک محمد حفیظ کو دیئے ،چیک ویری فیکیشن کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔