جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے مگر یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں، مونس الٰہی

datetime 20  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ نہیں چاہتے، وہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب محکموں سے میٹنگز اور کابینہ کی غیر موجودگی میں محکموں پر اپنی مرضی کے فیصلے ٹھونسنا اس کا ایک ثبوت ہے، اس امر کا دوسرا ثبوت یہ ہے کہ اگر وہ واقعی کابینہ کیلئے سنجیدہ ہوتے تو جس طرح انہوں نے اپنا حلف سپیکر قومی اسمبلی سے اٹھایا تھا وہ اپنی کابینہ کو بھی کسی اور سے اسی طرح حلف دلوا دیتے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز ایک ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے مگر یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں، ہم پنجاب میں یہ ون مین شو نہیں چلنے دیں گے، حمزہ شہباز ہوا میں انگلی لہراتے رہتے ہیں مگر صرف انگلی لہرانے سے حکومت نہیں چلا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کی کرسی پر ایک سیکنڈ کیلئے بھی نہیں بیٹھ سکتے، ان کا وزیراعلیٰ کے منصب پر رہنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…