ابوظہبی(این این آئی)مشرق وسطی کے ممالک آج کل ریت کے طوفانوں کی زد میں ہیں۔ سعودی عرب، عراق، کویت، ایران اور دیگر ممالک کے بعد گزشتہ روز ریتیلے طوفان نے متحدہ عرب امارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بھی ریت کی سرمئی تہہ میں گم ہو کر رہ گئی۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں آنے والے ریت کے طوفان کے بعد 2716 فٹ بلند برج خلیفہ جس کے ٹاور پورے دبئی میں نظر آتے ہیں، گرد و غبار میں چھپ گیا۔متحدہ عرب امارات ریت کے طوفانوں سے متاثر ہونے والا تازہ ترین ملک ہے۔ دارالحکومت ابوظہبی کا ایئر کوالٹی انڈیکس راتوں رات خطرناک زون میں پہنچ گیا۔