ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں،پی ٹی آئی کے تین اہم آپشنز سامنے آ گئے

datetime 18  مئی‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اطلاعات و نشریات و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلی سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں،صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں، عمر چیمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، امید ہے عمر چیمہ گورنر ہاؤس واپس آئیں گے،

الیکٹرول ریفارمز پر بات ہوسکتی ہے لیکن الیکشن کی تاریخ کا پہلے اعلان ہونا چاہیے، ستمبر میں الیکشن ہو سکتے ہیں۔عمران خان کی رہائشگاہ پر پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں تین آپشنز زیر غور آئے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اہم ہے، لوٹا کریسی کا خاتمہ ہوا، اس وقت پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے ووٹ حمزہ شریف کے ووٹوں سے نکل گئے، پی ٹی آئی اور (ق)لیگ کے پاس 173، (ن)لیگ کے پاس172ووٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز تو کابینہ نہیں بنا سکے، ان کے تمام انتظامی فیصلے غلط ہیں، حمزہ شہباز کو وزارت اعلی سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت توپورے ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان ان نالائقوں کے حوالے ہوا، انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں، صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کہہ سکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس 172 ووٹ پورے نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو انٹرنیشنل خواہش کی بھینٹ چڑھایا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کی طرف بڑھیں، الیکٹورل ریفارمز پر بات ہوسکتی ہے، اس سے قبل الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ اسٹیبلشمنٹ دباؤڈال رہی ہے کہ نہیں، میڈیا، اسٹیبلشمنٹ سمیت سب چاہتے ہیں بحران حل ہو۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی کو پیغام دینا چاہتا ہوں وقت بدل گیا ہے،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب میرٹ سے ہٹ کر فیصلوں کو ریورس کریں، اگر غیر قانونی تعنیاتیوں کو جاری رکھا گیا تو ہم کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہی ہوتے ہیں،

سپریم کورٹ کے کبھی فیصلے صحیح اور کبھی غلط ہوتے ہیں، جو فیصلے غلط ان پر تنقید ہوگی، بھٹو کے کیس کو ہم صحیح فیصلہ تو نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی بحران ٹھیک ہوگا تو معاشی بحران ٹھیک ہوگا، سیاسی بحران حل کرنے کی واحد صورت آزادانہ الیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز نے جو چورن بیچا تھا جس نے کھایا بدہضمی ہوگئی ہے، انہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، حکومتی وزرا ء

کی آنکھوں میں آنسو ہے وہ کہہ رہے ہیں کدھر بٹھا دیا ہے، حکومت کے آخری دن چل رہے ہیں ان کو زیادہ ضد نہیں کرنی چاہیے، عمر چیمہ صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، امید ہے عمر چیمہ گورنر ہاؤس واپس آئیں گے۔ہم خود ہی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہوگی جلد فیصلہ کریں تاکہ بحران کا خاتمہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…