بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میران شاہ میں خودکش دھماکہ 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /شمالی وزیرستان، اسلام آباد (این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان اور 3 معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستنان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کی گاڑی کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3

فوجی جوان اور 3 معصوم بچے بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں پاکپتن کے رہائشی 33 سالہ لانس حوالدار زبیر قادر ،ہری پور کے رہائشی 21 سالہ سپاہی عزیر اسفر، ملتان کے رہائشی 22 سالہ سپاہی قاسم مقصود اور 3 معصوم بچے احمد حسن عمر (11 سال)، احسن عمر (8 سال)، انعم عمر (4 سال) شامل ہیں۔واقعہ کے بعد مسلح افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مجرموں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ،اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔وزیراعظم نے خودکش دھماکے میں شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ،اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…