چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے خوشخبری سنادی

18  اگست‬‮  2015

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا سکیورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی،مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی،آئندہ چند روز میں سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔پی ایس ایل کا انعقاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔پی سی بی کا ایک دفد جلد ہی پی ایس ایل کے انعقاد کے معاملات پر بات چیت کرنے کے لئے یو اے ای اور قطر جائے گا اور آئندہ دس دن کے اندر پی ایس ایل کے شیڈول اور وینیوز کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز میں ٹین سپورٹس کے معاملہ کی ایک رکاوٹ کافی حد تک دور ہوگئی ہے ،مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔بھارت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین سیاسی فضا بھی بہتر ہونی چاہئے جبکہ ہمارا موقف ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم اور انڈر 19کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ پہلے ان کی سکیورٹی ٹیم پاکستان آئے گی اور وہ اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ کو سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کرے گی ۔جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی، 16ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گی اور کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحفظات کے بارے میں ان سے تحریری طور پر درخواست مانگی گئی ہے جس کا جواب آئندہ تین دن کے اندر ان کو دیدیا جائے ۔شہریار خان نے کہا کہ کراچی میں سکیورٹی اداروں نے انٹرنیشنل ایونٹ کروانے کے لئے 110فی صدسکیورٹی کی گارنٹی دے دی ہے اور ہم ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کو دعوت دیں گے ۔فل ممبر ملکوں کی ٹیموں کو بعد میں بلائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گورننگ بورڈ نے مجھے دو ٹیسٹ کرکٹرز کو اپنا اعزازی مشیر مقرر کرنے کی اجازت دیدی ہے اور کرکٹ کے معاملات کے دوران وہ میرے ساتھ ہوں گے لیکن وہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبر نہیں ہوں گے اور نہ ہی انہیں ووٹ دینے کا کوئی حق ہوگا ۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بات نہیں ہوئی تاہم آئندہ چند روز میں سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حل ہوجائے گا ۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…