منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہور، سگے بھانجے نے خالہ سے شادی کرلی بھائی نے 8ماہ بعد ڈھونڈ کرقتل کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سگے بھانجے نے خالہ سے شادی کرلی ، بھائی نے 8مہینے بعد بہن کو ڈھونڈ کر قتل کردیا، نجی ٹی وی لاہور رنگ کی رپورٹ کے مطابق بھانجے سے لو میرج کرنیوالی سگی خالہ رخسانہ اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہوگئی ۔

8بہنوں کا اکلوتا بھائی جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا، غیرت کے نام پر رخسانہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا،گوجرانوالہ کے رہائشی ذوالفقار جو اس وقت لاہور میں15سالوں سے کرائے کے گھر میں مقیم ہے ، ذوالفقار آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے جو محنت مزدوری کرتا ہے ،ذوالفقار کے مطابق رخسانہ شادی نہیں کرانا چاہتی تھی ، کہتی تھی میں نے آپ لوگوں کیساتھ ہی رہنا ہے ۔ہم نے کوشش بھی کی لیکن وہ نہیں مانی ،مجھے پتہ چلا کہ 8مہینے پہلے میرے بھانجے نے میری بہن سے شادی کرلی ، میں نے دونوں کو مارا بھی لیکن وہ نہیں سدھرے ،دونوں کرائے کے مکان میں رہتے تھے پتہ نہیں کس نے ان کی کورٹ میرج کرادی ، دونوں کو شادی کے بعد بھی بہت سمجھایا لیکن نہیں مانے ، میں نے اپنی بہن کو اعتماد میں لیا کہ میں کچھ نہیں کہوں گا ، موقع ملتے ہی غیرت کے نام پر قتل کردیا۔قتل کرنے کے بعد گوجرانوالہ چلا گیا، خالہ اور بھانجے کا رشتہ نہیں بنتا تھا مجھے یہ قبو ل نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…