اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں فوج پر تنقید سے مقبولیت ملےگی لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد مقبول بھی موجودہ صورتحال پر بول پڑے

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا کہ کچھ سیاستدان سمجھتے ہیں فوج پر تنقید کرنے سے انہیں مقبولیت حاصل ہوگی، فوج کو متنازع بنانے کے عمل کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے، افواج پاکستان کا فیصلہ ہے

کہ سیاسی فیصلے اب سیاسی ٹیبل پر ہوں گے، فوج نے واضح کردیا وہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ خالد مقبول نے کہا کہ پاک فوج کی سب سے بڑے حمایتی پاکستان کی عوام ہیں، فوج کیخلاف جب بھی کسی نے بلاجواز نعرہ لگایا اسے عوام نے پذیرائی نہیں دی، فوج نے واضح کردیا وہ سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں کا فوج سے واسطہ رہا ہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہر سیاسی جماعت اپنے وقت میں فوج کی منظور نظر تھی، لوگ ہرمشکل میں مدد کیلئے فوج کی طرف دیکھتے ہیں، قوم کو ضرورت ہوئی تو فوج کا ہر سپاہی بڑی قربانی کیلئے تیار ہوگا، پاک فوج بیرکوں میں رہنے والی فوج نہیں ہے، یہ فوج پچھلے بیس سال میں ایسے جنگی محاذوں پر کامیاب ہوئی جہاں دنیا کی بہترین افواج ناکام ہوئی۔ خالد مقبول نے کہا کہ فوج میں تحمل اور بردباری آگئی ہے، فوج کو متنازع بنانے کے عمل کی عوام میں پذیرائی نہیں ہے، افواج پاکستان اس قسم کے نعروں پر دباؤ میں نہیں آئے گی، افواج پاکستان کا فیصلہ ہے کہ سیاسی فیصلے اب سیاسی ٹیبل پر ہوں گے، اب فیصلے سیاستدان کریں گے، فوج کا کام ملک کو غیریقینی حالات، انتشار اور باہمی لڑائی سے بچانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…