پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

روس کا کسی بھی نیٹو ملک پرحملہ گیم چینجر ہوگا پینٹاگون نے پیوٹن کو خبردار کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو کے کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسا اقدام ‘گیم چینجر’ کا باعث ہوگا۔ لائیڈ آسٹن نے امریکی فوجی جنرل مارک ملی کے ہمراہ قانون سازوں

کو دوران سماعت بتایا کہ یہ ایک ایسی لڑائی ہے جسے روسی صدر کو واقعی نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس ایسا خطرہ مول نہیں لینا چاہے گا میرا خیال یہ ہے کہ روس نیٹو اتحاد کا مقابلہ نہیں کرنا چاہے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر روس نے نیٹو کے کسی بھی رکن ملک پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ گیم چینجر ہوگا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نیٹو کے ارکان پہلے ہی اس امر پر بات کر چکے ہیں کہ روسی حملے کی صورت میں کس قسم کا ردعمل کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ امریکی صدر کی ہدایت کے بعد واشنگٹن ایسے کسی بھی حملے کے لیے مکمل طورپر تیار ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا امریکا موجودہ صورتحال کا باغور جائزہ لے رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ چیزیں تیار کررہا ہے۔خیال رہے کہ نیٹو معاہدے کے آرٹیکل 5 کے مطابق اگر کوئی ملک نیٹو کے رکن ملک پر حملہ کرتا ہے تو تمام اتحادی ممالک حملہ کرنے والے ملک کے خلاف ضروری اقدامات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…