پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوااسمبلی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم رکن وقارخان کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایجنڈامعطل کردیا۔ ایوان میںافسردگی کے عالم میںخواتین اراکین مرحوم کاذکرکرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ایم پی ایزنے وقارخان مرحوم کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وقارخان شرافت کا چلتاپھرتا مجسمہ تھے انکے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں
مرحوم انتہائی مخلص اورشریف النفس انسان تھے حلقہ کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جنکی موت سے پیداہونیوالاخلاصدیوں تک پرنہیں ہوسکے گا۔منگل کے روزتلاوت کلام پاک کے بعد جب اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو ڈپٹی سپیکر محمودجان نے کہاکہ پی کے7سے منتخب اے این پی کے رکن اسمبلی وقارخان ایک نفیس انسان تھے انکے ساتھ بھائیوں جیسارشتہ تھا اجلاس کاایجنڈاجمعہ تک معطل کرکے آج کادن مرحوم کی تعزیت کیلئے مختص کرتے ہیں پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے آبدیدہ ہوکرکہاکہ کچھ لوگ جب دنیاسے رخصت ہوجاتے ہیں توانکی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کی مرضی کے سامنے کچھ نہیں کہاجاسکتامرحوم کی اچھائیاں ،حقوق العباد،حلقہ نیابت کے عوام کیساتھ محبت ،خواتین کوعزت دینا کبھی نہیں بھلایاجاسکتا جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ نے کہاکہ وقارخان انتہائی نفیس،باوقاراورمحترک ساتھی تھے مرحوم شرافت اورلوگوں کیلئے جدوجہدکی داستان چھوڑکرچلے گئے دہشتگردی کے دوران انکے رشتہ دارو ںکو شہید کیاگیا تین سال پہلے انکے بھتیجے کوامریکہ میں قتل کیاگیا اللہ تعالیٰ پسماندگان کو وقارخان کی موت کابڑاصدمہ برداشت کرنے کیلئے صبروجمیل عطائ� فرمائے وزیرمحنت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہرایک نے موت کا ذائقہ چکناہے مرحوم ایک اچھے انسان تھے قابل احترام اور خوش اخلاق تھے انہیں ہمیشہ حلقہ کیلئے فکرمندپایا انکاشمارسینئرپارلیمنٹرین میں ہوتاتھا یہ ایوان ملنسار انسان سے محروم ہوگیاہے اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسرداربابک نے کہاکہ مرحو م وقارخان کاتعلق سیاسی خاندان سے تھا وہ بے حد شریف النفس اوردیندارتھے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مرحوم کے والد،بھائی اور بھتیجے کوشہید اوراسکاگھرتک نذرآتش کیاگیا حلقہ نیابت کیلئے انکی خدمت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ایم پی اے شگفتہ ملک نے نم آنکھوں کے ساتھ مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں وقارخان انتہائی مخلص اورشریف شخصیت کے مالک تھے جب حیات تھے توخاندان کے غم میں نڈھال نظرآئے وہ عوامی انسانی تھے جس کے پیچھے حلقے کاہربندہ رورہاہے جے یوآئی رکن حافظ عصام الدین نے کہاکہ مرحوم نماز کاپابند تھے شرافت کا چلتاپھرتا مجسمہ تھے کبھی غصے کی حالت میں انہیں نہیں دیکھا اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے جے یوآئی رکن نعیمہ کشورنے کہاکہ وقارخان انتہائی خاموش تبع انسان تھے خواتین کیساتھ انکارویہ انتہائی مودبانہ تھا کسی بھی ایم پی اے کی موت پرایجنڈامعطل کرنیکی روایت برقراررکھنی چاہئے انہوں نے باجوڑ میں قتل ہونیوالے پارٹی رہنما?ں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیان لیگ کے اختیارولی خان نے کہاکہ مرحوم انتہائی باکردارشخصیت کے مالک تھے انکی ناگہانی موت ہاوس کابڑانقصان ہے
وہ ہمیشہ اپنے نظریے کیساتھ کھڑے رہے مرحوم کے خاندان کے14لوگ ایک ساتھ قتل ہوئے اسکے باوجودوہ جمہوریت کے عمل پریقین رکھتے اورپاکستان زندہ بادکانعرہ لگاتے تھے انہوں نے ختم نبوت کیلئے ٹریفک حادثہ میں شہیدمفتی سردارعلی حقانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ایم پی اے صلاح الدین نے کہاکہ مرحوم کے جنازے میں صرف مقامی نہیں بلکہ دوردرازسے لوگ آئے انکا حلقہ عوام کیساتھ قریبی تعلق تھاوہ بزنس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے پیپلزپارٹی رکن احمدکنڈی نے کہاکہ
وقار خان مرحوم کانام صرف قبرتک محدودنہیں بلکہ صوبے کی فضاوں میں زندہ رہے گا روحانی طور پر وہ آج بھی زندہ ہیں دہشتگردی کیخلاف انکی اورانکے خاندان کی جدوجہدہمیشہ یاد رکھی جائے گی صوبائی وزیرمحبت اللہ ،شفیع اللہ خان، منورخان ، بصیرت بی بی،شاہدہ وحید،میرکلام نے بھی مرحوم کوسنہرے حروف کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا بعدازاں ڈپٹی سپیکر محمودجان کی ہدایت پرارباب جہانداداورہدایت الرحمن نے ایوان میں تمام مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اورایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی