بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انگلینڈ کو پاکستان سے سیریز کی فکر ستانے لگی

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور (نیوز ڈیسک)ایشز سیریز میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو پاکستان سے یو اے ای میں سیریز کی فکر ستانے لگی، تاریخی فتح کی ا?ڑ میں چھپی ناقص بیٹنگ مینجمنٹ کیلیے تشویش کا باعث بن گئی،عرب امارات جانے سے قبل خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں آسٹریلیا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی،اب ا?خری ٹیسٹ میں بھی ٹیم فتح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پ±رعزم مگر اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ کینگروز کے خلاف تاریخی کامیابی اسے ناقص بیٹنگ کے باوجود حاصل ہوئی،اس کا تمام تر سہرا بولنگ اٹیک کو جاتا ہے جس کی ہوا میں گھومتی ہوئی گیندوں نے کینگرو بیٹسمینوں کے ہوش اڑا دیے۔ سیریز میں اب تک انگلینڈ کی جانب سے صرف جوئے روٹ ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرپائے ہیں، انھوں نے2 سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیز کی بدولت 73.83 کی اوسط سے 443 رنز بنائے۔ ان کے بعد آل راو¿نڈر معین علی کا نمبر ہے جنھوں نے ا?ٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، روٹ کے سوا اور کوئی بیٹسمین 250 سے ا?گے ہی نہیں بڑھ سکا، سیریزکی 6 مکمل اننگز میں انگلینڈ صرف ایک بار ہی 2 یاکم وکٹوں کے نقصان پر تہرے ہندسے میں داخل ہوپایا ہے، باقی تمام پانچ اننگز میں اوسطً تیسری وکٹ 69 کے اسکور پر گری۔ اسی ناقص بیٹنگ کی وجہ سے حکام کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی پریشانی ستانے لگی ہے، گذشتہ مرتبہ بھی انگلینڈ اپنے ہوم گراو¿نڈز پر بھارت کو 4-0 سے زیر کرکے نمبر ون پوزیشن کے ساتھ یو اے ای پہنچا مگر وہاں گرین کیپس کے ہاتھوں 0-3 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ ابوظبی میں 145 رنزکے تعاقب میں ٹیم 72پر ا?و¿ٹ ہوگئی تھی،پھر دبئی میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 99 رنز پر ا?و¿ٹ کرنے کے باوجود انگلینڈ کو 71 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ نئے کوچ ٹریور بیلس کیلیے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بیٹنگ خامیوں پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے، ٹیم کو دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…