منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایک وقت میں 117 کھلاڑیوں سے ٹیبل ٹینس کھیلنے کا انوکھا ریکارڈ

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائٹن(این این آئی)برطانیہ میں ٹیبل ٹینس کے ایک کھلاڑی نے ایک وقت میں باری باری 117 کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا اور ہر عمر کے کھلاڑی نے ایک یا دو مرتبہ گیند کو ضرور مخالف کی جانب پھینکا۔برائٹن ٹیبل ٹینس کلب کے سربراہ اور سینیئر کھلاڑی وین وائی ڑو نے برائٹن

کے بازار میں یہ مقابلہ سجایا۔ اس میں ہر عمر کے افراد شامل تھے جو باری باری ریکٹ کے ساتھ آگے آتے گئے اور وین سے کچھ دیر کھیل کر آگے بڑھتے رہے اور ٹیبل ٹینس کھیل ایک لمحے کو بھی نہ رکا۔اسی ٹیبل ٹینس کلب نے سال 2018 میں بھی ایک ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم درمیان میں کھلاڑیوں کا سلسلہ متاثر ہوا تھا اور ریکارڈ نہ بن سکا تھا۔ اس سے قبل شمالی آئرلینڈ کے شہر بلفاسٹ میں اورمیو ٹیبل ٹینس کلب میں ایک سینیئر کھلاڑی سامنے کھڑا ہوا تھا اور سامنے آنے والے 112 مختلف کھلاڑیوں نے کم ازکم ایک مرتبہ ریکٹ سے پگ پانگ گیند سامنے کے مخالف کھلاڑی پر پھینکی تھی تاہم برائٹن میں وین وائی ڑو کے کھیل کی تقریب کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران بھی موجود تھے اور یوں اسے عالمی ریکارڈ کا درجہ حاصل ہوگیا ہے، اس میں بچوں اور بزرگوں نے ذوق و شوق سے حصہ لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…