منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مسجدنبویؐ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے‘ شبلی فراز

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ میں نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ پاکستانی تھے‘مسجد نبویؐ میں جو کچھ ہوا وہ غلط تھا ‘قاسم سوری پر جو حملہ بھی انتہائی غلط تھا‘عمران خان نے اسلامو فوبیا

اور حرمت رسول ؐ کیلئے کام کئے‘ ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ‘سازش عمران خان کے نہیں پاکستان کیخلاف ہوئی ہے ‘عید کے بعد عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے کی کال دی ہے ‘20 لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مسجد نبویؐ میں جو واقعہ ہوا وہ غلط تھا جب کہ رات کوقاسم سوری پر جو حملہ کیا گیا وہ بھی انتہائی غلط تھا۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا اور حرمت رسول ؐ کیلئے کام کیے ہم امربالمعروف پر عمل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ان کی حکومت آئے کچھ دن ہوئے اور ارشد شریف کو ہراساں کیاجانے لگا (ن) لیگ کے تو وزیرخزانہ امریکا میں کیا کچھ نہیں کہہ کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سازش عمران خان کے نہیں پاکستان کیخلاف ہوئی ہے مراسلہ میں نے خود دیکھا ہے جس میں دھمکی دی گئی مراسلے میں تھا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے کی کال دی ہے اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کو اکھٹا کریں گے عمران خان کیخلاف کچھ نہیں ملا اب کردارکشی کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…