کراچی(نیوزڈیسک)انٹر بینک میں 3 ماہ بعد ڈالر پھر 102 روپے کا ہوگیا ۔ ڈیلرز کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث ڈالرکی طلب بڑھنے سے روپیہ کمزور پڑ رہا ہے ۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر 102 روپے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 103 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے بیرونی ادائیگوں کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے پر کاروباری برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں نے محتاط ردعمل اختیار کیا ہے۔