لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے شہید وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید شجاع خانزادہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں ذاتی دلچسپی لیتے تھے،زمبابوے ٹیم کے دورے کوممکن بنانے میں بھی ان کا اہم کردارتھا،ان کی شہادت سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں متاثر ہوں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ شہید شجاع خانزادہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں ذاتی دلچسپی لیتے تھے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کوممکن بنانے میں بھی بطور وزیرداخلہ پنجاب ان کا اہم کردار تھا۔ شجاع خانزادہ کی شہادت سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں متاثر ہوں گی۔اس سلسلے میں مشکلات ضرور پیش آئیں گی لیکن بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والی ہر غیرملکی ٹیم کوفول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ جس کا عملی مظاہرہ زمبابوے ٹیم کے دورے کے موقع پر کرچکے ہیں۔ شجاع خانزادہ کی شہادت کے ذکر پر شیریارخان کی آنکھیں پرنم ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی شہادت پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد متاثر ہوسکتی ہے۔ پاکستان سپرلیگ کیلئے بھی غیرملکی کرکٹرز کی دلچسپی کم ہوسکتی ہے۔ پاک،بھارت کرکٹ کی بحالی میں بھی سیاست حائل ہورہی تھی۔ شجاع خانزادہ پرخوش کش حملے سے بھارت کوایک اوربہانہ مل جائے گا۔
پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا دھچکا ،شہریارخان رو پڑے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی اور وزن میں نمایاں کمی کی ...
-
سعودی عرب کے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند
-
500,000 روپے کمانے کا سنہری موقع ، ایف بی آر کی نئی زبردست سکیم !
-
بڑے اسلامی ملک نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد ...
-
رافیل کی ناکامی پر بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا، اختلافات شدید
-
وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی
-
9 مئی کیس، پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے ...
-
پاکستان اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت،بھارت سفارتی سطح پر ناکام
-
وفا قی حکومت نےعید الاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی
-
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
-
میں کسی یزید کے کہنے پر 3 سال تو کیا 3 منٹ بھی خاموش نہیں ...
-
مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزاپر پابندی عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی اور وزن میں نمایاں کمی کی وجہ بتا دی
-
سعودی عرب کے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند
-
500,000 روپے کمانے کا سنہری موقع ، ایف بی آر کی نئی زبردست سکیم !
-
بڑے اسلامی ملک نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی
-
رافیل کی ناکامی پر بھارت فرانسیسی کمپنی سے لڑ پڑا، اختلافات شدید
-
وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی
-
9 مئی کیس، پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا س...
-
پاکستان اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت،بھارت سفارتی سطح پر ناکام
-
وفا قی حکومت نےعید الاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی
-
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
-
میں کسی یزید کے کہنے پر 3 سال تو کیا 3 منٹ بھی خاموش نہیں رہوں گا، عمران خان
-
مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزاپر پابندی عائد
-
یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟
-
چین نے بازی پلٹ دی؛ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ خاتمے کی جانب