جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)ارکان پنجاب اسمبلی محمد رضوان اور شجاعت نواز نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں دھاندلی پر ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری سے استعفیٰ مانگ لیا۔ اس سلسلے میں ارکان اسمبلی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ذریعے ایک لیگل نوٹس ڈپٹی سپیکر کو بھجوا دیا ہے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 16 اپریل کو ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران آئین پاکستان کو سبوتاژ کیا اور پنجاب اسمبلی کے استحقاق ایکٹ 1972 اور قواعد انضباط کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے،(ن)لیگ کے 200 سے زائد ورکروں کو اسمبلی فلور پر غیر قانونی طور پر داخل کروایا جنہوں نے ہاؤس کا تقدس پامال کرتے ہوئے معزز ارکان پر حملہ کیا، ڈپٹی سپیکر کے ذریعے باہر سے بلوائے گئے غنڈوں نے خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں، یہ غنڈے دیگر ارکان اسمبلی کو بھی عبرت کا نشان بنانے کے نعرے لگاتے رہے۔ لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے الیکشن والے دن آرٹیکل 4، 5 اور 63-A کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ مزید برآں ڈپٹی سپیکر نے (ن)لیگ کے امیدوار کی سپورٹ کی اور دوسرے امیدوار کیلئے لابی کو غیر قانونی طور پر پولیس اور غنڈوں کے ذریعے بلاک کروایا اور انہیں ووٹ کے حق سے محروم رکھ کر کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ ڈپٹی سپیکر کے ان تمام غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات سے وزیراعلیٰ کا الیکشن دھاندلی زدہ ہو گیا لہٰذا ڈپٹی سپیکر فی الفور اپنی سیٹ سے استعفیٰ دیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم قانونی و عدالتی راستہ اختیار کرنے کے مجاز ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…