اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو واپس کرانے کیلئے پراپرٹی بزنس ٹائیکون کے ذریعے آصف زر داری سے رابطہ کا انکشاف

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے خلاف پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو واپس کرانے کیلئے ملک کے ایک بڑے پراپرٹی بزنس ٹائیکون کے ذریعے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زر داری سے رابطہ کر کے یہ پیغام بھجوایا تھا

کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد سے ہاتھ اٹھالے تو تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ملکر چل سکتے ہیں تاہم آصف علی زر داری نے انکار کر دیا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے بھی ایک اہم رہنما نے اس بزنس ٹائیکون کو مشورہ دیا تھاکہ وہ تحریک عدم اعتماد کے عمل سے خود کو الگ رکھیں ۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 27مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ رکوانے کیلئے ملک کے معروف بزنس مین ملک ریاض کے ذریعے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا تھا اور انہیں یہ پیغام بھجوایا تھاکہ پیپلز پارٹی ووٹنگ کا حصہ نہ بنے تو مستقبل میں ہم ملکر چل سکتے ہیںمگر آصف علی زر داری نے اس بزنس مین کو صاف انکار کر دیا تھا اور کہا تھاکہ اب معاملات بہت آگے جا چکے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔دریں اثناء مسلم لیگ (ق) کے ایک اہم رہنما نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزار ت اعلیٰ پنجاب دینے کے مذاکرات ہورہے تھے تو صحافیوں سے ایک ملاقات کے موقع پر اس بزنس مین سے متعلق پوچھپنے پر بتایاتھاکہ ہم نے تو انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے اس عمل سے خود کو الگ رکھیں کیونکہ ان کے نہ صرف عمران خان بلکہ آصف علی زر داری اور شریف فیملی سے بھی قریبی تعلقات ہیں ۔دریں اثناء سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ملک ریاض کے ذریعے آصف علی زر داری سے عمران خان کے رابطوں کی تردید کر دی ہے اورکہا ہے کہ کچھ لوگ بلا وجہ غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…