جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں پھر کہتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں کھلیں، مریم اورنگزیب

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں، عمران خان کا بنایا گیا صدر پاکستان پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں، آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں، پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے، عدالتیں کھلیں تو عمران خان سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خٰان، ان کے صدر عارف علوی، گورنر پنجاب سمیت تمام آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے، صدر، گورنر اورپوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے، آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں، آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…