بیروت (این این آئی)لبنان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے تاہم 40 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی ریڈ کراس نے بتایاکہ جب کشتی شمالی بندرگاہی شہر طرابلس کے قریب ڈوبی تو اس پر تقریبا 60 افراد سوار تھے۔ متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لبنان اپنی جدید تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ سن 2019 میں معاشی بحران شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگ کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں۔