اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیے گئے، سرکاری ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے متعدد نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔