جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

میاں نواز شریف کو صدر پاکستان بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے NA-243 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارشیخ محمد شاہ جہاں نیچیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین کی نشستوں پر کسی تاخیر کے بغیر ضمنی انتخابات کروائے جائیں تاکہ پارلیمنٹ مکمل ہو اور فوری طور پر صدر کا مواخذہ کر کے میاں محمد نواز شریف کو صدر پاکستان بنایا جا سکے.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما شیخ محمد شاہ جہاں نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر پروفیسرمسعود کاظمی،عبد الرشید شیخ، شیخ اقبال،محمد گلزار، اقبال خاکسار، اقبال سلیمانی، مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے رہنما عبد الحمید بٹ، خلیل بلوچ،افضل بلوچ،، رفاقت تنولی، ضلع میرپور خاص کے رہنما غلام محمد آرائیں، بنگلہ زبان بولنے والی پاکستانی برادری کے سرکردہ رہنماؤں شیخ محمد سراج،مقصود عالم، عطا اللہ، عبد المنان، محمد منگل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا لیکن انہیں صدر مملکت بنانے میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے. ہمارے انتہائی قابل اور زیرک وزیر قانون عاصم نذیر تارڑ میاں محمد نواز شریف کو صدر پاکستان منتخب ہونے کی راہ میں قانونی موشگافیوں کا حل نکال لیں گے اسی لئے الیکشن کمیشن پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے جن اراکین نے استعفے دے دئے ہیں انہیں منظور کر کے فوری طور پر ضمنی انتخابات کے شیدول کا اعلان کیا جائے تاکہ کسی بھی تاخیر کے بغیر پارلیمنٹ مکمل ہوسکے. میاں محمد نواز شریف، محترمہ مریم نواز شریف اور ان کے خاندان کی بے مثال قربانیوں کا تقاضہ ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی رخصتی کے بعد سلیکٹڈ صدر کو بھی گھر بھیج دیا جائے اور میاں محمد نواز شریف کو صدر پاکستان بنایا جائے.

شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اگر آرٹی ایس نے مداخلت نہ کی تو مسلم لیگ(ن) تمام نشستیں واپس لے لے گی.نا اہلی اور کرپشن کے سیاہ دور کے خاتمے کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف خاندان کی قربانیوں کو جاتا ہے. وقت نے ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی، سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جدوجہد اور پارٹی نظریہ کے ساتھ اٹوٹ وابستگی نے قوم کو لٹیروں، نا اہلوں اور آئین شکنوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے. پاکستان سے عمران خان کے سیاہ دور کی اے ایک نشانی کے خاتمے کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ تمام جمہوری طاقتیں میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور پاکستان کو معاشی، دفاعی اور جمہوری ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…