جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

لڑکی بالغ ہو جائے تو مرضی سے شادی کرسکتی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی شادی سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے زیادتی اور اغوا ء کے کیس میں سزا پانے والے ملزم عبد الرحمان کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ لڑکی ریحانہ کو اغوا ء کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا، ریحانہ کو کسی نے اغوا ء نہیں کیا، لواحقین کے مطابق لڑکی کی عمر ساڑھے 14سال ہے قانونا ًنکاح نہیں کرسکتی۔لاہورہائیکورٹ نے کہا میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی بالغ ہے جبکہ بہن کے مطابق ریحانہ نے مرضی سے پسند کی شادی کی، بعد میں گھر والوں کے دبا ؤمیں آکر خلع لے کر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔عدالت نے زیادتی اور اغوا ء کے کیس میں سزا پانے والے عبد الرحمان کوبری کردیا۔ملزم کے خلاف تھانہ پاکپتن میں زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…