بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

کینیڈا میں برسوں ملازمت کے بعد پکڑی گئی جعلی نرس کو سخت سزا سنا دی گئی

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

ٹورنٹو(این این آئی )کینیڈا میں جعلی شناخت کے ساتھ خود کو نرس ظاہر کرنے والی ایک خاتون کو دھوکا دہی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 50 سالہ جعلی نرس بریجٹ کلیروکس کو گزشتہ سال اگست میں اوٹاوا میں گرفتار

کیا گیا تھا جب ان کے ایک فراڈ کا پتا چلا تھا۔ان کے خلاف ان کی ایک ساتھی نرس نے نرسز ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی تھی جس پر ان کے خلاف جعلی ہونے کا الرٹ سامنے آیا تھا۔بریجٹ کلیروکس نے جنوری میں سات جرائم کا اعتراف کیا تھا جن میں جعلی شناخت، ہتھیار سے حملہ، فرٹیلیٹی کلینک اور ڈینٹل کلینک میں 20 مریضوں کو دوائیاں اور انجیکشن لگانے کے جرم شامل تھے۔اونٹاریو کی عدالت کے جج جسٹس رابرٹ ویڈن کا کہنا تھا کہ خاتون کی دھوکا دہی نے کینیڈین معاشرے کے ملکی نظامِ صحت پر اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا ۔وینکوور پولیس کے مطابق کلیروکس نے متعدد طرح کی دھوکا دہی کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے ہر بار ملازمت کے حصول کے لیے درجنوں اصل نرسوں کے ناموں سے جعلی ریزیومے اور جعلی شناختی کارڈز کا استعمال کیا جس کا ایک طویل مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔جب ان کی اصلیت کا پتا چلتا تو وہ قانون کی گرفت سے بچنے کی خاطر کچھ عرصے کے لیے غائب بھی ہو جاتی تھیں۔کلیروکس کو وینکور، اوٹاوا اور برٹش کولمبیا کے مختلف ہسپتالوں میں جعلی دستاویزات سے خود کو نرس ظاہر کرنے کے الگ الگ الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا تھا۔کئی مریضوں نے برٹش کولمبیا ہیلتھ اتھارٹی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا ہے کہ وہ جعلی نرس کلیروکس کو ملازمت دیتے وقت ان کی نرسنگ اسناد کی تصدیق کرنے میں ناکام رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…