منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک نے پاکستان میں 65 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پاکستان میں 6.5 ملین ٹک ٹاک ویڈیوز حذف کردیں۔کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں یکم اکتوبر 2021 سے 30 دسمبر2021 تک اتنی

بڑی تعداد میں ٹک ٹاک ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں 65 لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا جب کہ عالمی سطح پر 8 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ہٹایا گیا ہے۔حذف کی جانے والی ویڈیو میں ہراساں کرنے ، دھونس دھمکی ، نفرت انگیز رویے ، پر تشدد اور انتہا پسندی پر مبنی ویڈیو شامل تھیں۔تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق 94.1 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث حذف کی گئیں جبکہ 95.2 فیصد ویڈیوز کسی استعمال کرنے والے کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل اور 90.1 فیصد ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…