منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

، تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) دادو آتشزدگی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بروقت متاثرہ خاندان کا مرہم بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے اعلان پر سانحے میں متاثرہ اہل خانہ کے جانی نقصان کا معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز سانحے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لئے 5-5لاکھ اور 2-2لاکھ کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور فیاض بٹ و دیگر اراکین نے معاضے کے چیک تقسیم کیے، چیک تقسیم دوران مشیر فیاض بٹ ورثہ کو گلے لگاتے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے دیہاتوں میں خوفناک آتشزدگی سے بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آگ کھانا پکاتے ہوئے اچانک تیز ہوا کے باعث چنگاریاں اڑ کر پھیلنے سے لگی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 16 سالہ مور، 12 سالہ رشید، 10 سالہ عالم، 5 سالہ بچی نرگس ، 10 سالہ زمان، 14 سالہ عبدالرسول، 10 سالہ بچی سویرا، 8 سالہ نعیمہ، 42 سالہ حسین چانڈیو بھی جھلس کر فوت ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…