ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مستعفی ہونے کے باوجود پی ٹی آئی ارکان کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ دینے کا انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کو دس روز سے زائد عرصہ ہوگیا،سابق حکمران جماعت کے ایک درجن کے قریب چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر تاحال براجمان ہیں، ذرائع کے مطابق استعفوں کے ساتھ ہی ان کی چیئرمین شپ بھی ختم ہوگئی

مگر سہولیات تاحال ان چیئرمینز کے استعمال میں ہیں، قومی اسمبلی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو چار ملازمین اور گاڑی فراہم کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی ملکیت گاڑیاں تاحال پی ٹی آئی کے مستعفی چیئرمینوں کے استعمال میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گاڑیوں کی واپسی کے لئے جلد ان تمام سابق چیئرمینوں و چیئر پرسنز سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی چیئرمین و چیئرپرسنز سے گاڑیاں اور دیگر ضروری سامان واپس لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا سٹاف ان کے استعفوں کے ساتھ ہی سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرچکا ہے، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 12 سے زائد چیئرمین قائمہ کمیٹیاں تھے،امتیاز چوہدری سول ایوی ایشن، منزہ حسن موسمیاتی تبدیلی، امجد علی خان دفاع کے چیئرمین تھے،عمران خٹک انرجی، فیض اللہ فنانس، ملک احسان ٹوانہ خارجہ امور، نجیب ہارون ہاؤسنگ کے چیئرمین تھے،علی جدون آئی ٹی، راجا خرم نواز داخلہ، مجاہد علی پارلیمانی امور کے چیئرمین تھے،جنید اکبر منصوبہ بندی اور ساجد خان سیفران کے چیئرمین تھے۔ ذرائع سیکرٹریٹ کے مطابق تاحال ان چیئرمین و چیئر پرسنز کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…