اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان بزنس کونسل کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مقبولیت کے فیصلوں کی بجائے ٹھوس اقدمات اٹھائے اور پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کو فوری ختم کرے۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے اور سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے، ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دبائو کم کیا جائے، غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے ایف بی آر ریفارمز لائے جائیں، نان فائلرز پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے اور مناسب ایکس چینج ریٹ کا تعین کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیرشروع کرنی چاہیے، نئے ٹرمینلز کی تعمیر سے دیگر پلانٹس کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…