دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے محکمہ سیاحت کو گوگل ٹرانسلیٹرسے عربی سے انگلش میں ترجمہ کرنا مہنگاپڑگیا، گوگل نے عبارت کے معنی ہی بدل دیئے جس کے باعث مذکورہ افسر کونوکری سے ہاتھ دھونے پڑگئے۔ گوگل مترجم’ سافٹ ویئر کی مدد سے حال ہی میں شام کے محکمہ سیاحت نے اشیائے صرف کی ریٹ لسٹ بناتے ہوئے اشیا کا عربی سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا جو ایک لطیفہ تو بنا مگر ساتھ ہی ایک سینئر عہدیدار کی برطرفی پر بھی منتج ہوا ہے۔عربی سے انگریزی ناموں میں ترجمہ کرتے ہوئے جس فاش غلطی کا ارتکاب کیا گیا اس کا علم وزیر سیاحت بشر یازجی کو بھی ہوا جنہوں نے فوری طور پر دمشق میں محکمہ سیاحت کے “سروسز اینڈ کوالٹی” ڈاریکٹوریٹ کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔رپورٹ کیمطابق ریٹ لسٹ میں کئی اشیا کے گوگل کے ذریعے کیے گئے ترجمے میں فاش غلطیاں سامنے آئیں۔ مثال کے طور پر “کافی میٹ” کا ترجمہ انگریزی میں ”کافی ڈیڈ ،مردہ کافی کیا گیا“اسی طرح ایک دوسرا ترجمہ سکینڈل”نسکافی میت” کا ترجمہ Dead Nescafe Enough” کیا گیا۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ میں(حلیب دود ھ ) کا گوگل کی مدد سے ترجمہ Halib کیا گیا تھا۔اشیا کے غلط ترجمے کے بعد تیار کی گئی ریٹ لسٹیں دمشق کے مختلف بازاروں میں تقسیم بھی کر دی گئی تھیں۔