جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی

datetime 19  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کو ایوان صدر میں ہوگی تاہم حلف صدر کے بجائے چیئرمین سینیٹ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کی صبح 11 بجے ہوگی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا سے

حلف لیں گے،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کرلی تھی ۔ دوسری جانب نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وزارت پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، سول ایوی ایشن مسلم لیگ ن، کامرس پیپلزپارٹی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلات جے یو آئی، دفاع مسلم لیگ ن، دفاعی پیداوار بی اے پی کو ملے گی، وزارت خزانہ اور اقتصادی امور مسلم لیگ ن کو ملے گی، جبکہ وزارت تعلیم اے این پی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور انسانی حقوق پیپلز پارٹی، وزارت ہاؤسنگ جے یو آئی کو ملے گی، وزارت صنعت و پیداوار پیپلز پارٹی، اطلاعات مسلم لیگ ن، آئی ٹی ایم کیو ایم کو ملے گی۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطہ ق لیگ، داخلہ مسلم لیگ ن، امور کشمیر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت قانون مسلم لیگ ن، وزارت صحت پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت ثقافت مسلم لیگ ن، اوورسیز پاکستانیز پیپلز پارٹی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی امور، پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی اور پاور مسلم لیگ ن کو ملیں گی، وزارت تخفیف غربت ، نجکاری پیپلزپارٹی اور ریلوے کی وزارت مسلم لیگ ن کو ملے گی، مذہبی امور، سیفران، ریونیو کی وزارتیں مسلم لیگ ن کو ملیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی بی اے پی، آبی وسائل کی وزارت پیپلز پارٹی کو ملے گی۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی،پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء حلف اٹھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔ دوسری جانب سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان میں آئے روز عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…