لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ تمہارا تحفہ تمہاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اب تماری دھونس نہیں چلے گی،آنکھیں کھول لو۔تمہاری جعلی حکومت اور تمہارا مستقبل دونوں ختم ہوگیا، حساب تو دینا پڑے گا۔