اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے چارٹر طیارے کا 29لاکھ روپے کرایہ کس نے ادا کیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گذشتہ روز جلسے کے لیے اسلام آباد سے کراچی چارٹر طیارے میں پہنچے تھے جس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا کرایہ دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے ادا کیا۔

نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق چارٹر طیارے کے لیے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کیے گئے اور یہ رقم دبئی میں مقیم ایک پاکستانی بزنس مین نے ادا کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کراچی لانے والا نجی کمپنی کا طیارہ کراچی پہنچ کر فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد عمران خان متبادل طیارے سے اتوارکی صبح اسلام آباد پہنچے۔ سابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کی شب ساڑھے 8 بجے پاکستانی بزنس گروپ “اینگرو” کی ملکیت AP-PLE رجسٹریشن کے حامل طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا جس کے اختتام کے بعد انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ذاتی رہائش گاہ بھی گئے۔ اس دوران عمران خان کو کراچی سے اسلام آباد پہنچانے کے لیے دوسرے چارٹر طیارے کا بندوبست کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارٹی کی دیگر قیادت نے عمران خان کو رخصت کیا جب کہ عمران خان صبح پانچ بجے اسلام آباد پہنچ گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…