اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نئی حکومت میں فضل الرحمان کی جماعت کو بڑا عہدہ مل گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ڈپٹی اسپیکر شپ جمعیت علماء اسلام کو مل گئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا ہے۔ زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں، زاہد اکرم درانی (آج)منگل کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے

ڈپٹی اسپیکر کیانتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے لییکاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے بعض رہنماؤں نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دعوت دی کہ وہ موجودہ صورت حال میں کابینہ کا حصہ بن کر ملک کو بحران سے نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایم کیو ایم قیادت کو معاہدے کے تحت تمام نکات پر عمل در آمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاق میں دو وزارتوں کے علاوہ دو مشیر بھی ان کی جماعت سے ہوں گے جبکہ سندھ میں گورنر شپ مسلم لیگ ن کو دی جائے گی، اس کے علاوہ سندھ میں ایم کیو ایم کو کم از کم 5 وزارت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے اس سلسلے میں جلد پی پی اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں صوبائی کابینہ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پیر کو ایم کیو ایم کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سید امین الحق پہلے مرحلے میں وزیر کا حلف اٹھائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں سینیٹر سید فیصل سبز واری وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…