جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حلف کا معاملہ لٹک گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کے بجائے وزیراعلی کے انتخاب کی قانونی پوزیشن پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نیا سیاسی بحران سراٹھانے لگا اور نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہبازکے حلف کا معاملہ لٹک گیا

۔گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف لینے کے بجائے اسپیکرپنجاب اسمبلی اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا۔جس میں اسپیکر کو وزیراعلی کے انتخاب کی قانونی پوزیشن سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ، خط میں کہا گیا 16اپریل کوغیرمعمولی حالات میں پنجاب کے وزیراعلی کا انتخاب ہوا ، لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ انتخاب کا عمل ہوا۔گورنرپنجاب عمر چیمہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کیانتخاب کاعمل غیرآئینی طریقے سیہوا، انتخاب کے عمل میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئی، انتخاب کے دوران پولیس نے مداخلت کی اور پولیس نے اجلاس کی کارروائی کو ہائی جیک کیا۔خط میں کہا گیا کہ پولیس نے اسمبلی کیممبران کوزدوکوب کیا، وزیراعلی کیامیدوارکیساتھ نارواسلوک کیاگیا ، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا عمل آئین کے مترادف تھا۔گورنرپنجاب نے کہا بتایاجائیاسپیکر پنجاب نے ہاس کے وقارکی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کئے اور ممبران کے استحقاق کی خلاف ورزی پر کیا کارروائی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…