جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیں بے شمارمسائل کا سامنا ہے، فضیلہ قاضی

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہماری پستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دیا ہے ، قرآن مجید جیسی کتاب کو خوبصورت غلاف میں لپیٹ کر اپنے گھر کی کسی اونچی جگہ پرکھ دیتے ہیں یا پھر اپنی بچیوں کی شادیوں میں ان کے جہیز میں دیتے ہیں ،قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم لازمی دیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم خدا کے احکامات پر چل کر ہی اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اس سے دوری نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ،میری تمام مسلما ن بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھیں اوربچوں کو بھی دین کی طرف راغب کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…