ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بوگس اور غیر آئینی الیکشن کوگورنر ، ایڈووکیٹ جنرل متنازعہ قرار دے چکے ہیں، چودھری پرویزالٰہی

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور حسین الٰہی سمیت شفقت محمود، محمد بشارت راجہ، حافظ عمار یاسر، چودھری ظہیرالدین، میاں شفیع محمد،

میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، پیر سید سعید الحسن شاہ، وسیم خان بادوزئی، خیال کاسترو، ندیم قریشی، پیر اشرف رسول، امبر محمود خان، سماویہ طاہر، سبرینہ جاوید، فرح آغا، شاہدہ ساجد، سبین، عائشہ اقبال، زیبہ عمر، سعدیہ سہیل، آسیہ امجد، سمیرہ بخاری، مومنہ وحید، آسیہ احمد، فرحت فاروق اور خدیجہ عمر نے شرکت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک بوگس، غیر آئینی اور متنازعہ الیکشن کروایا گیا، کل کے الیکشن کو گورنر پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پہلے ہی متنازعہ قرار دے چکے ہیں، یہ ایک آئینی مسئلہ ہے جب تک واضح صورتحال سامنے نہیں آتی تب تک اس کو تسلیم نہیں کر سکتے، ن لیگ کی اوچھی حرکتوں نے ثابت کر دیا کہ انہوں نے ابھی تک پرانے کام نہیں چھوڑے، ماضی میں عدالتوں پر حملہ کیا اب پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا گیا، کل جو کچھ پنجاب اسمبلی کے فلور پر ہوا پنجاب کی پارلیمانی تاریخ میں ایسا کبھی پہلے نہیں ہوا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس ایسے آئی جیسے ڈاکوئوں پر حملہ کرنے آئے ہیں، یہ سب کچھ حمزہ شہباز کی سربراہی میں ہوا، ان کا ٹارگٹ تھا کہ پی ٹی آئی اور ہمارے ایم پی ایز کو ڈرا کر ایوان سے باہر نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے گیلری میں کھڑے ہو کر الیکشن کروایا جس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، مہمانوں کی گیلری میں میگا فون پکڑ کر تو کوئی بھی الیکشن کروا سکتا ہے، اجنبیوں کی جگہ بیٹھ کر ایک اجنبی نے الیکشن کروایا، یہ کیسا الیکشن ہے جس میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کو زخمی کر دیا اور ان کی غیر موجودگی میں الیکشن کروا لیا، جس گیلری میں ہمارے ارکان نے جانا تھا اس کو پولیس کے ذریعے بلاک کر دیا گیا، جس طرح انہوں نے جعلی الیکشن کروایا اسی طرح کوئی جعلی گورنر ڈھونڈ کر جعلی حلف بھی لے لیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اس غیر آئینی الیکشن کو چیلنج کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ہم نے کل جو درخواست دی ابھی تک اس پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جبکہ ان کی درخواست پر کل رات ہی مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایوان میں ڈٹ کر ان غنڈوں کا مقابلہ کیا، میں خواتین ارکان اسمبلی کی ہمت کو بھی داد دیتا ہوں جو آخر وقت تک اپنی جگہ ڈٹ کر کھڑی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…