ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان کہتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے،صدر پاکستان نے آئین توڑا ہے، کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہونا چاہیئے

، عدم اعتماد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی، کل پنجاب اسمبلی میں نامعلوم افراد کو داخل کراکر تشدد کرایا گیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی مانتے ہیں کہ کراچی نے انہیں مینڈیٹ دیا، نمائندگی کا دعوی کرنے والی جماعت کے جلسے میں 30ہزار سے کم لوگ تھے، ہم نے باغ جناح کو ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ بھرا ہے، ہمارا جلسہ پنڈال کے اندر اور باہر دونوں اطراف چل رہا ہوتا ہے، عمران خان کے جو کام بطور وزیراعظم کرنے کے تھے وہ نہیں کیے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کا بحران ہوا ، بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آئے، کل عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ انتقامی کارروائی ہوگی، کل عمران خان نے کہا فارن فنڈنگ کیس سے ہمیں باہر کرنے کی کوشش ہے، فارن فنڈنگ کیس تو کئی سال سے چل رہا ہے، توشہ خانہ کیس یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر بنا، تو کیا یہ کیس عمران خان کے خلاف نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ تحفہ سستے میں خریدیں اور مہنگے داموں بیچ دیں، اگر تحفے بیچ دیئے تھے تو پیسے قومی خزانے میں جمع کرادیتے، جو آدمی زکواۃ اور چندہ چور ہو وہ یہ کام نہیں کرتا، کہتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…