پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر احتجاج

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم (این این آئی)یورپی ملک سوئیڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے اعلان کے بعد مسلمانوں اور انتہا پسندوں کیدرمیان ہنگامے پھوٹ پڑے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں مسلمانوں اور انتہاپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔

ان جھڑپوں کا آغاز انتہا پسندوں کی جانب سے نعوذ بااللہ قرآن پاک کو جلانے کے اعلان کے بعد ہوا جس میں 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ہنگاموں کا آغاز اس وقت ہوا جب وسطی سوئیڈن کے علاقے اوریبرو میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کے قرآن پاک جلانے کے ارادے کے خلاف مسلمانوں نے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس کی چار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ تیسرے دن تک بھی جاری ہے۔اوریبرو میں افراتفری کے مناظر کی فوٹیج اور تصاویر میں پولیس کی کاروں کو جلاتے ہوئے اور مظاہرین کو ہنگامہ آرائی میں پولیس افسران پر پتھر اور دیگر اشیا پھینکتے ہوئے بھی دکھایا گیا ۔پولیس ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس پارٹی اسٹریم کرس کے زیر اہتمام مظاہرے کی اجازت منسوخ نہیں کرے گی کیونکہ سوئیڈن میں ایسا کرنے کے لیے آزادی ہے۔پولیس کے بیان پر دوبارہ کشیدگی پھیل گئی اور 100 سے زائد نوجوانوں نے پولیس پر پتھر پھینکنا شروع کردیے جبکہ کاروں، ٹائروں اور کوڑے دان کو بھی آگ لگا دی گئی۔پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسلہ کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…