ٹورونٹو(این این آئی)کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں واقع مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں پانچ نمازی زخمی ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹورونٹو پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رائزک نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈسٹرکٹ اسکاربورو میں پیش آیا جہاں شرپسندوں کے ایک کار سوار گروہ نے مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے وہاں فجر کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس ترجمان کے مطابق نمازیوں پر کم از کم چھ گولیاں چلائی گئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملے میں کتنے ملزمان ملوث تھے۔ ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ آیا نمازیوں پر حملہ ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے کیا گیا یا نہیں۔دوسری جانب اسکاربورو مسلم ایسوسی ایشن نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے حکام پر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور گن وائلینس کے واقعات پر موثر طور پر قابو پانے پر زور دیا ہے۔
کینیڈا میں مسجد پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے پانچ نمازی زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































