پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وفاق میں کس جماعت کو کتنی وزارتیں ملیں گی؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اراکین کے حساب سے (ن )لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہی ہے، وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، اور وزارت خارجہ انہیں ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ،

داخلہ، قومی سلامتی، توانائی، منصوبہ بندی اوروزارت اطلاعات ن لیگ کے پاس ہوگی جبکہ تجارت اورمواصلات میں سے ایک پیپلزپارٹی اورایک ن لیگ کوملے گی۔ان کا کہنا تھاکہ انسانی حقوق کی وزارت پیپلزپارٹی کے پاس جائے گی، وزارت اوورسیزپاکستانی اوروزارت بحری امور میں سے ایک ایم کیوایم اورایک پیپلزپارٹی کے پاس ہوگی، اس کے علاوہ گورنرپنجاب ن لیگ مقررکرے گی اور سندھ کاگورنرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی مشاورت سے ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل کمیٹی نے وزارتوں کی تقسیم مکمل کرلی، اتحادی جماعتوں نے ایک دن کا وقت مانگا ہے اور کہا کہ ایک دن چاہیے تاکہ پارٹی میں فیصلہ کرلیں کس رکن کوکون سی وزارت دینی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارتوں کی تقسیم ہوگئی اب اتحادی جماعتیں اپنے اراکین کے نام دیں گی، دیگرجماعتوں کے نام وزارتوں کیلئے سامنے آئیں گے تون لیگ بھی سامنے لائے گی۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں اراکین کیحساب سے ن لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں، دیگرجماعتوں کے نام وزارتوں کیلئے سامنے آئیں گے تون لیگ بھی سامنے لائے گی۔ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، انہوں نے کہا تھا بلاول بھٹووزیرخارجہ بننے کیلئے سوچ رہے ہیں، بلاول بھٹو شہبازشریف کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں حتمی طورپرکچھ نہیں کہہ سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…