بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نئی وفاقی کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ،شاہد خاقان عباسی نے قلمدان لینے سے معذرت کر لی

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نئی وفاقی کابینہ کا (آج)پیر کو حلف اٹھانے کا امکان ہے ،پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کا مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے ،بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائے جانے کا امکان ہے ،شازیہ مری یا مصطفی نواز کھوکھو کو وزارت انسانی حقوق کا قلمدان دینے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف وزارت تجارت کا قلمدان سوپنے جانے کا امکان ہے ،مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشرزیات کا قلمدان دینے کا امکان ہ۔ے ،رانا تنویر کو وزارت پارلیمانی امور سونپے جانے ،رانا ثانا اللہ کو وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کا امکان ہے ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کسی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کرلی ،شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔ دوسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اراکین کے حساب سے (ن )لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہی ہے، وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، اور وزارت خارجہ انہیں ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ، داخلہ، قومی سلامتی، توانائی، منصوبہ بندی اوروزارت اطلاعات ن لیگ کے پاس ہوگی جبکہ تجارت اورمواصلات میں سے ایک پیپلزپارٹی اورایک ن لیگ کوملے گی۔ان کا کہنا تھاکہ انسانی حقوق کی وزارت پیپلزپارٹی کے پاس جائے گی، وزارت اوورسیزپاکستانی اوروزارت بحری امور میں سے ایک ایم کیوایم اورایک پیپلزپارٹی کے پاس ہوگی، اس کے علاوہ گورنرپنجاب ن لیگ مقررکرے گی اور سندھ کاگورنرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی مشاورت سے ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل کمیٹی نے وزارتوں کی تقسیم مکمل کرلی، اتحادی جماعتوں نے ایک دن کا وقت مانگا ہے اور کہا کہ ایک دن چاہیے تاکہ پارٹی میں فیصلہ کرلیں کس رکن کوکون سی وزارت دینی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارتوں کی تقسیم ہوگئی اب اتحادی جماعتیں اپنے اراکین کے نام دیں گی، دیگرجماعتوں کے نام وزارتوں کیلئے

سامنے آئیں گے تون لیگ بھی سامنے لائے گی۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اراکین کیحساب سے ن لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں، دیگرجماعتوں کے نام وزارتوں کیلئے سامنے آئیں گے تون لیگ بھی سامنے لائے گی۔ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، انہوں نے کہا تھا بلاول بھٹووزیرخارجہ بننے کیلئے سوچ رہے ہیں، بلاول بھٹو شہبازشریف کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں حتمی طورپرکچھ نہیں کہہ سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…