جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اولمپیئن مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سگا چچا قاتل نکلا

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیراک مصطفی علی کے قتل کا تین ماہ بعد ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے تین ماہ بعد قتل میں ملوث سگے چچا کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اولمپیئن تیراک مصطفی علی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا، تیراک کا سگا چچا قاتل نکلا جس نے کھلاڑی کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او جاتلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ماہ قبل قتل ہونے والے اولمپیئن تیراک مصطفی علی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، مقتول کھلاڑی کا قاتل اسکا سگا چچا نکلا، ملزم خالد محمود نے سگے بھتیجے کو قتل کرکے نعش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…