جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

یورپی ملک میں قران پاک کی بے حرمتی کی کوشش ، ہنگامے پھوٹ پڑے، کئی افراد زخمی

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

سٹاک ہوم (آئی این پی ) یورپی ملک سوئیڈن میں قران پا ک کی بے حرمتی کی کوششکے بعد مسلمانوں اور انتہا پسندوں کے درمیان ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ،جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ان جھڑپوں کا آغاز انتہا پسندوں کی جانب سے نعوذ بااللہ قرآن پاک کی بے حرمتی

کے بعد ہوا جس میں 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگاموں کا آغاز جمعہ کی شام اس وقت ہوا جب وسطی سوئیڈن کے علاقے اوریبرو میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کے خلاف مسلمانوں نے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس کی چار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ تیسرے دن تک بھی جاری ہے۔ اوریبرو میں افراتفری کے مناظر کی فوٹیج اور تصاویر میں پولیس کی کاروں کو جلاتے ہوئے اور مظاہرین کو ہنگامہ آرائی میں پولیس افسران پر پتھر اور دیگر اشیا پھینکتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس پارٹی اسٹریم کرس کے زیر اہتمام مظاہرے کی اجازت منسوخ نہیں کرے گی کیونکہ سوئیڈن میں ایسا کرنے کے لیے آزادی ہے۔ پولیس کے بیان پر دوبارہ کشیدگی پھیل گئی اور 100 سے زائد نوجوانوں نے پولیس پر پتھر پھینکنا شروع کردیے جبکہ کاروں، ٹائروں اور کوڑے دان کو بھی آگ لگا دی گئی۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…