جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے مہنگا ترین تربوز ، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

ٹوکیو(این این آئی)دنیا بھر میں تربوز کی لگ بھگ 1200 اقسام ہیں اور ان میں سب سے مہنگا ترین تربوز جاپان میں پایا جاتا ہے جسے ڈینسیوک تربوز کہا جاتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ جاپان میں بعض اشیا کو امرا کی مرغوب غذا کا درجہ حاصل ہے جن میں وھیل کا گوشت، سوشی اور دیگر اقسام کے پھل انتہائی مہنگے ہیں اور ہر غذا ایک نیا ریکارڈ بناتی ہے۔ ان میں ڈینسیوک تربوز بھی شامل ہے

جس کی قیمت 5 سے 6 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔اس کے نایاب ہونے کی کئی وجوہ ہیں۔ اول یہ بالکل گول اور سیاہ ہوتا ہے۔ اندر سے گودا قدرے سرخ اور مزیدار ہوتا ہے۔ یہ تربوز جتنا میٹھا ہوگا اس کی قیمت بھی اتنی ہی ہوگی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ بہت کم تعداد میں پیدا ہوتا ہے اور مشکل سے ایک سال میں 100 پھل ہی اگائے جاتے ہیں جو اسے دنیا کا نایاب ترین تربوز بناتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں یہ جاپان کے ایک چھوٹے سے جزیرے ہوکائیڈو میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اسے بہت احتیاط سے پیک کرکے مرکزی بازار میں پہنچایا جاتا ہے اور وہاں اس کی بولی لگائی جاتی ہے۔ سینکڑوں ڈالر سے شروع ہونے والی بولی ہزاروں ڈالر تک جاپہنچتی ہے۔تاریخ میں مہنگا ترین تربوز 2019 میں نیلام ہوا تھا جس کے ایک شوقین گاہک نے 6000 ہزار ڈالر ادا کئے تھے جو پاکستانی روپوں میں 11 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ تاہم اگلے دوبرس وبا کی وجہ سے باقاعدہ بولیاں نہ لگ سکیں۔ لیکن اب بھی یہ دنیا کے مہنگے ترین تربوز میں شامل ہے۔ڈینسیوک تربوز کا بیرونی چھلکا جتنا سیاہ ہوگا وہ اندر سے اتنا ہی میٹھا ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کے وزن اور ٹھوس ہونے کو بھی میٹھا ہونے کا ایک ثبوت مانا جاتا ہے اور اسی بنا پر بڑھ چڑھ کر بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ ورنہ بعض تربوز چند سو ڈالر تک ہی پہنچ پاتے ہیں اور کچھ غیرمعمولی طور پر ہزاروں ڈالر میں نیلام ہوجاتے ہیں۔جاپانی ان پھلوں کو بطور تحفہ بھی دیتے ہیں جسیمحبت کا ایک خاص طریقہ بھی کہا جاتا ہے۔ عام حالات میں ایک ڈینسیوک تربوز 200 سے 300 ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔ لیکن تمام تربوز کے ساتھ ایک سند ہوتی ہے جس میں اس کے اصل ہونے کا ثبوت، وزن، کاشت کی جگہ اور دیگر تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…