جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک بزرگ پر حملہ کیا، ہمت ہے تو مجھ سے آ کر لڑو، پنجاب اسمبلی پہنچ کر مونس الٰہی کا بیان

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)چوہدری مونس الٰہی نے اپنے والد چوہدری پرویز الٰہی پر تشددکرنے والوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ایک بزرگ پر حملہ کیا اگر ہمت ہے تو مجھ سے آ کر لڑو، واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر پرویز الٰہی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا بازو ٹوٹ گیا، اس تمام صورتحال کے بعد ان کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

اور انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سہیل بٹ نے ایک بزرگ پر حملہ کیا، ان گلوبٹوں سے کہتا ہوں کہ اگر ہمت ہے تو مجھ سے آ کر لڑو، چوہدری مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہے ن لیگ کی اصلیت، خود تشدد کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار وسپیکر اسمبلی چوہدری پروی زالٰہی نے کہاہے کہ اسمبلی کی تاریخ میں آج تک پولیس ہاؤس میں داخل نہیں ہوئی، جب پولیس نے ممبران کو تھپڑ مارے تو جھگڑا شروع ہوا،جنہوں نے پولیس اندر بلائی ان پر توہین عدالت لگے گی، قانون بڑا واضح ہے کہ عدالت اسمبلی کی کاررروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی، عدالتیں اسمبلی کے رولز اور طریق کار میں دخل نہیں دے سکتیں لیکن ہم نے عدالتی فیصلے کے احترام کیا،ممبران نے آئی جی پنجاب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کر ادی ہے جسے میں نے ٹیک اپ کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں غیر ملکی میڈیا اور مبصرین سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ آرٹیکل 68کے تحت ججز کا کنڈکٹ، اخراجات اور اختیارات ہارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں آ سکتے،اسمبلی میں کیا ہونا ہے کیا نہیں ہونا عدلیہ بھی یہ طے نہیں کرسکتی۔میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب لڑ رہا تھا اس لئے اپنے اختیارات ڈپٹی اسپیکر کو دئیے لیکن ان کا غلط استعمال کیا گیا،

میں نے اختیارات واپس لے لئے لیکن عدالت نے میرے اختیارات ختم کر دئیے لیکن ہم نے عدالتی فیصلے کے احترام کیا اور اس پر پٹیشن دائر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا آج تک پولیس اسمبلی میں نہیں آئی،جب پولیس نے ممبران کو تھپڑ مارے تو پھر جھگڑا شروع ہوا،پولیس کا ہاؤس میں آنا ہے غیر آئینی ہے،ممبران نے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق دے دی ہے اورمیں نے تحریک ٹیک اپ کر لی ہے،ہم آئی جی کو تین ماہ کی

سزا دے سکتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایوان میں لوٹے اچھالنا تو معمول کی بات ہے،لوٹے تو پہلے بھی ہاؤس میں آتے رہے ہیں، منحرف اراکین کی وجہ سے جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا ہے،منحرف ارکان کا فیصلہ کیوں روکا گیا ہے،یہ منحرف ارکان کو کیوں ساتھ لے کر آئے ہیں،ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر ورغلایا گیا،تین ہوٹلوں میں منحرف ارکان کو روکا گیا،میرے ووٹر کو زبردستی اٹھا یا گیا، ان کو لالچ دیا گیا۔ہمارے ووٹرز کو اٹھایا

گیا،عبد العلیم خان ان کا فنانسر ہے،شریفوں نے تو پلے سے ایک پیسہ نہیں لگایا،کم از ڈیڑھ سے دو ارب روپے ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے استعمال ہوا،ڈپٹی اسپیکر متنازعہ ہے ہم اس کو کیسے جج مان سکتے ہیں باہر سے غلط فیصلے نہ آتے،پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے کوئی سیاسی غلطی نہیں ہوئی،پہلے بھی تین دفعہ مجھ سے شریفوں نے وعدے کئے جو کبھی پوری نہیں ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…