جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق

اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو صرف 1 مہینے کے لئے تھا ۔ نیپرا کے مطابق فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے فیصلہ پر اختلافی نوٹ میں کہاکہ ایل این جی کی قلت سے صارفین پرایک ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ،ایل این جی کی بدانتظامی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا ۔ رفیق شیخ نے کہاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے بروقت ایل این جی منگوائی جاسکتی تھی ۔ممبرا سندھ نیپرا کے مطابق بہترین صلاحیت والے پاور پلانٹس کی بجائے کم صلاحیت والے پلانٹس چلائے گئے۔ بجلی کی خرید و فروخت کی معاہدے کے بغیر چلنے والے پلانٹس سے بجلی خریداری پر تحفظات کااظہار کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…