جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی نے خط میں تین مرتبہ تبدیلی کرائی، مبینہ خط کی سازش کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 14  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ خط کی سازش کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اس خط کی زبان اور الفاظ میں تین مرتبہ تبدیلی کرائی جس پر پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید نے شدید احتجاج بھی کیا

اور اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد مجید، سیکرٹری خارجہ اور سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف آئندہ چند دنوں میں ایک پریس کانفرنس کرکے اس لیٹر گیٹ کا کچاچٹھا کھولیں گے اور عوام کو اس کی حقیقت بتائینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد مجید پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا اور انہیں سابق حکومت خاموش کرنے کیلئے کہتی رہی کہ اگر انہوں نے زبان کھولی تو تمام ملبہ ان پر ڈال دیا جائیگا اور ان کی سروس بھی متاثر ہوسکتی ہے جس پر اسد مجید نے خاموشی سے اپنااستعفیٰ سیکرٹری خارجہ کو بھجوادیا جو اب بھی ان کے پاس ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب نئی حکومت کے آنے کے بعد اسد مجید پاکستان واپس آرہے ہیں اور وہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے بلائے جانے پر سیکرٹری خارجہ کے ساتھ شرکت کرینگے اور اس خط کی حقیقت سامنے رکھیں گے جبکہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے خطوط کو بھی ڈی کلاسیفائیڈ نہیں کیا جاسکتا لیکن عمران خان کے حکم پر یہ خط ڈی کلاسیفائیڈ کرکے مختلف اداروں کے سربراہوں کو بھیجا گیا جو کہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے اور اس پر عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ بھی چل سکتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکومت کے کچھ لوگ اس سارے معاملے میں وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…