جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوؤں گا نہ سونے دوں گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیوروکریسی کو وارننگ

datetime 14  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کے آغاز میں پانچ سال کی تاخیر کی انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کا حکم دیتے ہوئے شفاف انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ قوم کا پیسہ ہے، عوام کا خیال کریں، نہ خود سوؤں گا اور نہ سونے دوں گا،

بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس سروس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا،5 سال کی تاخیر ہوئی اور منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے،رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا ہے،سابقہ حکمران اپنی پونے چار سال کی نالائقی نااہلی چھپانے کے لئے غیر ملکی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ناہلی، نالائقی، سنگ دلی، کرپشن ہے جو سابقہ حکمرانوں کو غیرملکی سازش کا جھوٹ بلوا رہی ہے کیونکہ دکھانے اور بتانے کو اور کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…